پٹنہ میں جن سوراج کے ریاستی صدر پر کار میں حملہ
ایک ویڈیو سامنے آیاہے جس میں جن سوراج پارٹی بہار یونٹ کے صدر منوج بھارتی پر حملے کی کوشش دکھائی گئی ہے۔ چہارشنبہ کے دن سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ 15 تا20 دن قبل منوج بھارتی سے بدتمیزی کی گئی۔
پٹنہ (آئی اے این ایس) ایک ویڈیو سامنے آیاہے جس میں جن سوراج پارٹی بہار یونٹ کے صدر منوج بھارتی پر حملے کی کوشش دکھائی گئی ہے۔ چہارشنبہ کے دن سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ 15 تا20 دن قبل منوج بھارتی سے بدتمیزی کی گئی۔
ایک عہدیدار کے بموجب یہ واقعہ جن سوراج پارٹی کے دفتر کے اندر اس وقت پیش آیا جب منوج بھارتی کار میں سوار ہوکر وہاں سے جارہے تھے۔ ایک شخص نے انہیں گالیاں دیں‘ ان کا کالر پکڑا اور انہیں تھپڑّ مارنے کی کوشش کی۔ وہاں موجود پارٹی ورکرس نے مداخلت کی اور معاملہ رفع دفع ہوگیا۔
کہاجاتاہے کہ جھگڑا پارٹی دفتر میں دو سال سے زیر استعمال کار کا کرایہ نہ دینے پر ہوا تاہم اس دعوی کی آزادانہ توثیق نہیں ہوسکی۔ منوج بھارتی نے بعدازاں پاٹلی پتر پولیس اسٹیشن میں تحریری اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ روکنے کے اقدامات کئے جائیں۔
لیس نے مراسلت ملنے کے بعد انکوائری کی۔ دوران انکوائری جن سوراج کے نمائندوں نے بتایا کہ معاملہ کا تصفیہ ہوگیاہے۔ بدتمیزی کرنے والے نے معافی مانگ لی تاہم جن سوراج پارٹی کی طرف سے باقاعدہ بیان ابھی تک نہیں آیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی گاڑیاں کرایہ پر لیتی رہتی ہیں۔ 2025 کے بہار اسمبلی الیکشن میں مہم چلانے کے لیے کئی گاڑیاں کرایہ پر لی گئی تھیں اور پارٹی نے کرایہ ادا کردیا۔ تنظیمی کاموں کے لیے گاڑیاں کرایہ پر لینا معمول کی بات ہے۔ اس غیر معمولی واقعہ پر عوام کی توجہ مبذول ہوئی کیونکہ اس سے پارٹی کی امیج اور کارکردگی پر سوال اٹھاہے۔