حیدرآباد

نوٹس دے کر مجھے خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا:کے ٹی آر

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو انتباہ دیا کہ وہ انہیں (کے ٹی آر) قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں دھمکایا خوفزدہ، نہیں کیا جاسکتا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو انتباہ دیا کہ وہ انہیں (کے ٹی آر) قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں دھمکایا خوفزدہ، نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ

وہ امرت اسکیم اسکام میں موخر الذکر کے ملوث ہونے کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ آدرش اسکام میں اشوک چوہان کا جو حشر ہوا ویسا ہی امرت اسکیم اسکام میں ریونت ریڈی کا حشر ہوگا۔ ا مرت اسکیم اسکام میں ریونت ریڈی کا بچنا مشکل ہے۔

اگر آپ (چیف منسٹر) نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اپنے بہنوئی کی جانب سے قانونی نوٹس بھیج کر مجھے، آپ کی غیر قانونی سرگرمیوں پر بولنے سے روکدیا ہے تو یہ آپ کی خام خیالی ہوگی۔

شودھا کنسٹرکشن کی جانب سے انہیں جاری کردہ نوٹس پر کے ٹی آر نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے بہنوئی کی کمپنی شودھا کنسٹرکشن کو امرت اسکیم کا 1137 کروڑ روپئے کا کنٹراکٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شودھا کنسٹرکشن ایک چھوٹی کمپنی ہے گزشتہ دوسال ہیں اس کا سالانہ ٹرن اوور 2کروڑ روپئے سے کم ہے۔

چیف منسٹر کا یہ مبینہ اقدام انسداد کرپشن ایکٹ کی دفعات 7,11 اور 13 کے مغائر ہے۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے بہنوئی کی کمپنی کو امرت اسکیم کے فنڈس کیوں حوالے کئے؟۔ کیا آپ کو توقع ہے کہ میں خاموش ہوجاؤں گا؟۔ بی آر ایس قائد نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے الزامات کو مسترد کردیا جس میں اُنہوں نے کہاتھا کہ دہلی میں بی آر ایس کے سیاسی روابط ہیں؟۔