حیدرآباد

میں نے بی جے پی میں اسکولنگ، تلگودیشم میں کالج کیا اور راہول گاندھی کے ساتھ ہوں: ریونت ریڈی

 میں نے بی جے پی میں اسکولنگ کی۔ تلگودیشم میں کالج کیا اور میں راہل گاندھی کے ساتھ کام کررہا ہوں۔ میں نے کبھی اپنے تعلقات کو نہیں چھپایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے دلچسپ ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اسکولنگ بی جے پی، کالج کی تعلیم تلگودیشم میں ہوئی اور اب وہ راہل گاندھی کے ساتھ ہیں۔ اس طرح انہوں نے دلچسپ انداز میں اپنے سیاسی سفر کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم

 انہوں نے حیدرآباد میں ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ کی کتاب کی رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے سیاسی کیریر کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا ”میرے دتاتریہ اور مرکزی وزیر کشن ریڈی سے خاندانی تعلقات ہیں۔

 میں نے بی جے پی میں اسکولنگ کی۔ تلگودیشم میں کالج کیا اور میں راہل گاندھی کے ساتھ کام کررہا ہوں۔ میں نے کبھی اپنے تعلقات کو نہیں چھپایا۔

“ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے اپنے گہرے تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح واجپائی کو قومی سیاست کی اہم شخصیت قرار دیا جاتا ہے اسی طرح دتاتریہ بھی تلنگانہ میں احترام سے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تلنگانہ تحریک کے دوران گلے ملنے کے ان کے پروگرام سے جذبہ حاصل ہوا ہے۔

 سیاست میں جو افراد نئے ہیں انہیں مبسوط قیادت کے بارے میں دتاتریہ سے سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے ہریانہ کے گورنر کی زندگی اور ان کی وراثت کے بارے میں بھی اظہارخیال کیا۔