کرناٹکسوشیل میڈیا

کیا سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی انتقال کر گئے، جانیں وائرل ویڈیو کی حقیقت ؟

حال ہی میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کے حوالہ سے ایک چونکا دینے والا دعویٰ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، جس میں کہا گیا کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

کراچی: حال ہی میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کے حوالہ سے ایک چونکا دینے والا دعویٰ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، جس میں کہا گیا کہ ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ انہیں کراچی میں سپردِ خاک بھی کر دیا گیا ہے اور ویژن گروپ کے چیرمین سمیت کئی اہم شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی اور شائقینِ کرکٹ میں غم اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ لیکن جب اس خبر کی حقیقت کی جانچ (فیکٹ چیک) کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence / AI) کی مدد سے تیار کی گئی تھی اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس ویڈیو میں دکھائے گئے تمام دعوے بے بنیاد، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی تھے۔ شاہد آفریدی نہ صرف زندہ ہیں بلکہ مکمل صحت مند ہیں۔ ان کے افراد خاندان یا قریبی ذرائع نے کسی بھی ایسی خبر کی تصدیق نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر بھی آفریدی کی حالیہ سرگرمیاں جاری ہیں، جس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ مذکورہ ویڈیو جعلی ہے۔