دہلی

میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے امیٹھی اور رائے بریلی کو اپنا خاندانی گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی حکمت عملی کے تحت الیکشن نہیں لڑا ہے اور اگر دونوں بھائی بہن الیکشن لڑتے تو اس کا براہ راست فائدہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہوتا ۔

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے امیٹھی اور رائے بریلی کو اپنا خاندانی گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی حکمت عملی کے تحت الیکشن نہیں لڑا ہے اور اگر دونوں بھائی بہن الیکشن لڑتے تو اس کا براہ راست فائدہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہوتا ۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
نیٹ مسئلہ، پرینکا گاندھی پر بی جے پی کی تنقید
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا

واڈرا نے کہا کہ گاندھی خاندان رائے بریلی اور امیٹھی کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا، اس لیے وہ اپنے حلقے رائے بریلی میں اپنے بھائی راہل گاندھی کی جیت کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے راہل گاندھی کو بدنام کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی ہے اور اس کا جواب دینے کے لیے وہ رائے بریلی میں مضبوطی سے کھڑی ہیں۔

واڈرا نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”میں امیٹھی اور رائے بریلی کو کبھی نہیں چھوڑ سکتی۔ میں کانگریس کے لیے مہم پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی تھی اس لیے میں نے الیکشن نہیں لڑا۔ دوسری بات یہ کہ اگر ہم دونوں بھائی بہن الیکشن لڑتے تو اس کا براہ راست فائدہ بی جے پی کو ہوتا۔

بی جے پی پر راہل گاندھی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے اپنی تمام طاقت استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا، ”بی جے پی نے بہت منظم طریقے سے راہل گاندھی جی کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کام کیا اور اس پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔ بی جے پی نے راہل گاندھی جی کے بارے میں بہت سی غلط باتیں پھیلائی ہیں۔

انہوں نے کہا، "آج پورا ملک جانتا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے – راہل گاندھی ایک ایسے آدمی ہیں جو سچ بولیں گے، کسی سے نہیں ڈریں گے۔ بی جے پی چاہتی ہے کہ ہمارے خاندان کے ساتھ زیادتی ہو لیکن ہم خاموش رہیں۔ ہم کیوں خاموش رہیں۔

میری دادی نے ملک کے لئے 32 گولیاں کھائیں ہیں۔ میں نے 19 سال کی عمر میں اپنے والد کی شہادت دیکھی ہے۔ میرے کنبہ نے ملک کے لئے قربادی دی ہے۔ مجھے اس بات پر بہت فخر ہے۔

واڈرا نے کہا، میں گزشتہ 15 دنوں سے رائے بریلی میں انتخابی مہم چلا رہی ہوں۔ گاندھی خاندان کا رائے بریلی سے پرانا رشتہ ہے۔ اس لیے لوگ توقع کرتے ہیں کہ ہم یہاں آئیں گے، ان سے ملیں گے اور ان سے بات کریں گے۔ ہم یہاں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے الیکشن نہیں جیت سکتے۔

a3w
a3w