مجھے جوبلی ہلز سے ٹکٹ اور وزارت دونوں چاہئے: انجن کمار یادو
انجن کمار یادو نے وضاحت کی کہ انہوں نے ایم پی کی خصوصی ترقیاتی فنڈس کے ذریعے جوبلی ہلز علاقے میں ترقیاتی کام انجام دیے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے دل کی بات بیان کرتے ہوئے کہا:
حیدرآباد: کانگریس پارٹی کے ورکنگ صدر انجن کمار یادو نے صاف طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دو مرتبہ سکندرآباد سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں اور جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کی ترقی کے لیے بھی انہوں نے نمایاں کوششیں کی ہیں۔
انجن کمار یادو نے وضاحت کی کہ انہوں نے ایم پی کی خصوصی ترقیاتی فنڈس کے ذریعے جوبلی ہلز علاقے میں ترقیاتی کام انجام دیے۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے دل کی بات بیان کرتے ہوئے کہا:
’’مجھے وزارت کا عہدہ دیا جانا چاہئے۔ اسی کے تحت مجھے ٹکٹ کے ساتھ ساتھ وزیر کا قلمدان بھی دیا جائے۔ متحدہ آندھرا پردیش کے زمانے میں یادو برادری کو وزارت دی گئی تھی۔ مجھ سے زیادہ سینئر کوئی اور نہیں ہے۔ وزارت کے لیے جتنی اہلیت درکار ہے وہ ساری میرے پاس ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ:
’’فی الحال حیدرآباد سے کانگریس کی نمائندگی موجود نہیں ہے، اس لیے مجھے موقع دیا جانا چاہئے۔‘‘
’’مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ ڈٹا رہا ہوں، اب پارٹی کو بھی مجھے موقع دینا چاہئے۔‘‘
’’اگر جوبلی ہلز میں سروے کروایا جائے تو عوام کے ذہن میں انجن کمار یادو ہی پہلا نام آتا ہے۔‘‘
انہوں نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ عوامی حمایت کے ساتھ ساتھ پارٹی قیادت کو بھی اب انہیں مناسب مقام دینا چاہئے تاکہ وہ جوبلی ہلز کے عوام کی بہتر خدمت کرسکیں۔