آندھراپردیش

تروپتی لڈو کی تیاری، جانوروں کی چربی کا استعمال: چندرا بابو نائیڈو کا الزام

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ سابق وائی ایس آر سی پی حکومت کے دوران تروپتی کے مشہور لڈو کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء اور جانوروں کی چربی استعمال کی گئی تاہم جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر سی پی پارٹی نے اِن الزامات کی تردید کی۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ سابق وائی ایس آر سی پی حکومت کے دوران تروپتی کے مشہور لڈو کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء اور جانوروں کی چربی استعمال کی گئی تاہم جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر سی پی پارٹی نے اِن الزامات کی تردید کی۔

متعلقہ خبریں
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ

تروپتی کی مشہور سری وینکٹیشورا مندر میں بھگتوں کو یہ لڈو پرساد کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اس مندر کا انصرام تروملا، تروپتی دیواستھانم کے ہاتھ میں ہے۔ حتیٰ کہ غیر معیاری اجزاء کے ساتھ تروپتی کا لڈو بنایا گیا اور اصلی گھی کے بجائے اس میں جانوروں کی چربی استعمال کی گئی ہے۔

چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے یہ دعویٰ چہارشنبہ کے روز این ڈی اے لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا۔ چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ لڈو کی تیاری میں اصلی گھی کا استعمال کیا جاتا ہے اور مندر میں ہر چیز کی صفائی کا بھر پور خیال رکھا جاتا ہے تاکہ معیار بہتر رہے۔

اس دوران وائی ایس آر سی پی کے سینئر قائد و سابق چیرمین تروملا تروپتی دیواستھانم وائی وی سبا ریڈی نے نائیڈو کے الزامات کو ”بدنیتی پرمبنی“ قرار دیا اور کہا کہ ٹی ڈی پی کے سپریمو سیاسی فائدے کے لئے کسی بھی حد تک گرسکتے ہیں۔ آندھرا پردیش کے وزیر آئی ٹی نارا لوکیش نے اس مسئلہ پر پیشرو چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لوکیش نے دعویٰ کیا کہ تروپتی کی لارڈ وینکٹیشورا سوامی مندر ہمارے لئے ایک مقدس مندر ہے۔ مجھے یہ جان کر شدید حیرانی ہوئی کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے انتظامیہ نے تروپتی پرسادم (لڈو) میں جانوروں کی چربی استعمال کی تھی۔

سابق وائی ایس آر سی پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیش رو حکومت نے کروڑہا بھگتوں کے مذہبی جذبات کا احترام نہیں کیا۔

وائی ایس آر سی پی کے قائد و رکن راجیہ سبھا سبا ریڈی جو دو میعادوں تک ٹی ٹی ڈی کے چیرمین رہ چکے ہیں، نے کہا کہ نائیڈو نے اپنے الزامات کے ذریعہ تروملا کے تقدس کو پامال کیا ہے اور کروڑہا ہندوؤں کے عقیدہ کو نقصان پہونچایا ہے۔ تروملا تروپتی کے لڈو (پرسادم) سے متعلق چیف منسٹر کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں۔