مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر حملے کا میں خود مکمل طور پر انچارج تھا: ڈونلڈ ٹرمپ

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پہلے حملہ کیا، وہ حملہ بہت طاقتور تھا، میں اس کا مکمل طور پر انچارج تھا، اس حملے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ جب اسرائیل نے ایران پر حملہ تو میں خود مکمل طور پر انچارج تھا۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پہلے حملہ کیا، وہ حملہ بہت طاقتور تھا، میں اس کا مکمل طور پر انچارج تھا، اس حملے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا ایران پوچھ رہا ہے امریکی پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں، ایران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ چاہتے ہیں، لیکن اس وقت مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تھا اس وقت صدر ٹرمپ نے کہا تھا امریکہ اس میں شامل نہیں تھا۔