حیدرآباد

حیدرآباد میں گنیش مورتیوں کا وسرجن، ایک ہی دن میں 8,424 ٹن کچرے کی نکاسی

شہرحیدرآباد میں گنیش وسرجن کے بعد کچرے کی صفائی کا کام انجام دیا گیا۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کو ایک ہی دن میں 8,424 ٹن کچرے کی نکاسی کی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گنیش وسرجن کے بعد کچرے کی صفائی کا کام انجام دیا گیا۔گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کو ایک ہی دن میں 8,424 ٹن کچرے کی نکاسی کی گئی۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ

حسین ساگر کے آس پاس کے علاقوں میں کافی کچرا دیکھاگیا۔

اس کچرے میں کاغذ کی پلیٹیں، پوجا اور آرائشی سامان زیادہ تھا۔ جمعہ کی رات تک جی ایچ ایم سی کے 27 مستقل تالابوں، 24 پورٹیبل پانی کے ٹینکوں، 23 مصنوعی تالابوں میں 91,154 مورتیوں کا وسرجن کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ 26,202 مورتیوں کا سیری لنگم زون میں وسرجن کیاگیا۔ 25,000 سے زیادہ مورتیوں کا ٹینک بنڈ میں وسرجن کیاگیا۔