حیدرآباد

14ماہ بعد راجہ سنگھ پارٹی دفتر میں قدم رکھا

راجہ سنگھ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی ملے گی اور ریاست میں زعفران جماعت حکومت قائم ہوگی۔

حیدرآباد: بی جے پی سے معطلی کی برخواستگی کے فوری بعد رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ پارٹی کے ریاستی دفتر میں تقریباً14ماہ کے طویل وقفہ کے بعد قدم رکھا۔

متعلقہ خبریں
مجلس کے ایم ایل ایز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اسدالدین اویسی کا اشارہ
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں

جہاں صدر بی جے پی تلنگانہ کشن ریڈی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

قبل ازیں راجہ سنگھ ریالی کی شکل میں پارٹی آفس پہنچ کر کہا کہ پارٹی دفتر میں آنے کے بعد انہیں بیحد خوشی ہورہی ہے۔

راجہ سنگھ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی ملے گی اور ریاست میں زعفران جماعت حکومت قائم ہوگی۔

پارٹی سے معطلی کو برخواست کرنے کے بعد بی جے پی قیادت نے ٹی راجہ سنگھ کو حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے دوبارہ ٹکٹ دیا ہے۔