تلنگانہ

تلنگانہ کی ترقی میں این آرآئیز کا اہم رول:دیاکرراو

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج دیاکرراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی ترقی میں این آرآئیز کا اہم رول رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج دیاکرراو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی ترقی میں این آرآئیز کا اہم رول رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

انہوں نے امریکہ میں تلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (تانا) کے نمائندوں اور امریکہ میں مقیم تلگواین آرآئیز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے ان تمام تلگو افرادکا شکریہ ادا کیا جنہوں نے امریکہ میں ان کی میزبانی کی۔

انہوں نے کہاکہ ہم جہاں بھی ہوں اپنی حب الوطنی، اپنی ماں اور اپنی جائے پیدائش کو نہیں بھلانا چاہئے۔

ہم جہاں بھی ہیں، اپنے کام کے ساتھ، ہم اپنے ملک، ریاست اور گاؤں کی ترقی کے لیے محرک بنیں۔

یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔