تلنگانہ
محبوب نگر کلکٹریٹ حدود میں جھونپڑیاں منہدم کردی گئیں
بائیں بازو کی جماعتوں کی قیادت میں غریب خواتین نے جھونپڑیوں کو ہٹانے سے روکنے کی کوشش کی جس سے خواتین اور پولیس کے درمیان بحث وتکرارہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر کلکٹریٹ کے قریب سروے نمبر 551، 255 میں 6 ایکڑ اراضی میں غریبوں کی جھونپڑیوں کوریونیو اور میونسپل حکام نے منہدم کردیا۔ پولیس کی سخت سکیورٹی کے درمیان جھونپڑیوں کو منہدم کردیا گیا جس کے کچھ دیر کیلئے کشیدگی دیکھی گئی۔
بائیں بازو کی جماعتوں کی قیادت میں غریب خواتین نے جھونپڑیوں کو ہٹانے سے روکنے کی کوشش کی جس سے خواتین اور پولیس کے درمیان بحث وتکرارہوئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔
مزاحمت کرنے والی خواتین کو گرفتار کر تے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔ تین ماہ قبل یہ ہزاروں جھونپڑیاں ڈالی گئی تھیں۔ ان جھونپڑیوں کو قبل ازیں گرا دیا گیا تھا لیکن انہیں ایک بار پھر یہاں جھونپڑیاں ڈالی گئیں۔