حاملہ خاتون کو کندھوں پر اُٹھا کر ندی کو عبور کرناپڑا (ویڈیو)
مُلگ ضلع کے آلی گوڑم گاؤں میں رہنے والوں کو نامناسب سڑک کی وجہ سے حاملہ خاتون کو کندھوں پر اُٹھا کر ندی کو عبور کرناپڑا۔اس گاوں میں رہنے والوں کو سڑک کی ناقص سہولیات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر بارش کے موسم میں ان کی پریشانیاں ناقابل بیان ہوجاتی ہیں۔
حیدرآباد: مُلگ ضلع کے آلی گوڑم گاؤں میں رہنے والوں کو نامناسب سڑک کی وجہ سے حاملہ خاتون کو کندھوں پر اُٹھا کر ندی کو عبور کرناپڑا۔اس گاوں میں رہنے والوں کو سڑک کی ناقص سہولیات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر بارش کے موسم میں ان کی پریشانیاں ناقابل بیان ہوجاتی ہیں۔
اسپتال پہنچنے کے لیے انہیں تقریباً 30 کلومیٹر دور منڈل ہیڈکوارٹر تک جانا پڑتا ہے لیکن اس مقام تک پہنچنے کے لیے انہیں پہلے آلی گوڑم-نرساپور کے درمیان واقع کنیرسانی ندی کو عبور کرنا ہوتا ہے۔
آلی گوڑم گاؤں سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کرشنا وینی کو جمعرات کی صبح زچگی کی تکلیف شروع ہوئی۔
ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باوجود، خاتون کے گھر والوں اور دیہاتیوں نے اسے کندھوں پر اُٹھا کر ندی عبور کی تاکہ وہ اسپتال پہنچ سکے۔مقامی افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ندی پر فوری طور پر پُل تعمیر کرے تاکہ آئندہ ایسی خطرناک صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔