حیدرآباد

شوہر نے بیوی کا گلاکاٹ کر خودکشی کرلی

مقامی افرادنے بتایا کہ خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے یہ واردات پیش آئی۔ اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیااور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکر ایک شوہر نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا اور پھر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ واردات آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے سنتابوملالی منڈل کے نوپاڑپنچایت، جگناتھ پورمیں 60سالہ سمہادری اور52سالہ اوما رہتے ہیں۔

کل شب شوہر سمہادری نے اپنی بیوی اوما کا تیز دھار چاقو سے گلاکاٹ دیا اور پھر فین سے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔ مقامی افرادنے بتایا کہ خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے یہ واردات پیش آئی۔ اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیااور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

a3w
a3w