ایشیاء

عمران خان کی بہت جلد سیاسی اسٹیج پر واپسی

لاہور کے شوکت خانم ہاسپٹل میں جہاں عمران خان زیرعلاج ہیں‘ میڈیا سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قائد حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان 2 تا3 دن میں سیاسی اسٹیج پر واپس آجائیں گے۔

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان 2 تا3 دن میں سیاسی اسٹیج پر واپس آجائیں گے۔ ان کی پارٹی کے ایک قائد نے یہ بات بتائی۔ جمعرات کے دن صوبہئ پنجاب کے علاقہ وزیرآباد میں ایک بندوق بردار کی فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد 70 سالہ عمران خان کی سرجری ہوئی۔

 لاہور کے شوکت خانم ہاسپٹل میں جہاں عمران خان زیرعلاج ہیں‘ میڈیا سے بات چیت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قائد حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان 2 تا3 دن میں سیاسی اسٹیج پر واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی عمران خان پر ”قاتلانہ حملہ“ کے خلاف پرامن احتجاج جاری رکھے گی۔

دواخانہ سے ٹی وی پرخطاب میں عمران خان نے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم شہبازشریف‘ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ‘ اور میجرجنرل فیصل نصیر انہیں ہلاک کرنے کے ناپاک منصوبہ کا حصہ ہیں۔

 اسی دوران وزیراعظم شہبازشریف نے ہفتہ کے دن چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال سے گزارش کی کہ وہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کیلئے فل کورٹ کمیشن قائم کرے۔ عمران خان کا دعویٰ ہے کہ ایف آئی آر اس لئے درج نہیں ہوئی ہے کہ بعض لوگ بعض لوگوں سے ڈرے ہوئے ہیں۔

a3w
a3w