دہلی

مودی نے عوام سے دستاویزی فلم ’ دھروہربھارت کی ‘ دیکھنے کی اپیل کی

اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دستاویزی فلم میں ملک کے ثقافتی اتحاد اور فخر کو بحال کرنے کے لیے گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان کی جانب سے کی گئی شاندار پیش رفت اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو لوگوں سے حکومت کی حصولیابیوں پر مبنی دستاویزی فلم ‘دھروہر بھارت کی’ دیکھنے کی اپیل کی۔ اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دستاویزی فلم میں ملک کے ثقافتی اتحاد اور فخر کو بحال کرنے کے لیے گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان کی جانب سے کی گئی شاندار پیش رفت اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جادوپوریونیورسٹی میں ڈاکیومنٹری فلم کی پرامن نمائش
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

 دوحصوں میں بنی یہ دستاویزی فلم 14 اور 15 اپریل کو ڈی ڈی نیشنل پررات 8بجے ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔ دوردرشن کے ایک ٹویٹ کے جواب میں، مودی نے کہا، "ہماری وراثت، ہمارے آزادی پسندوں، جنہوں نے ہماری آزادی کے حصول کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا اوروردی میں خدمات انجام دینے والوں کی شجاعت کو خراج عقیدت۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اور 15 اپریل کو ڈی ڈی نیشنل پر یہ دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم ضرور دیکھیں۔