دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش، طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ
مسافر کو فوری طورپر باتھ روم سے باہر نکالا گیا۔ ایر لائن کا کہنا تھا کہ جس پرواز کو لندن جانا تھا اس کا رخ موڑ کر اس طیارہ کی ہیتھرو ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈ کردی گئی۔ طیارہ نے جمعہ کی شام ہنگامی لینڈنگ کی۔

تائیپی سٹی: تائیوان سے آنے والی ایوا ایئر طیارہ میں ایک دل دہلادینے ولا واقعہ پیش آیا۔ ایک مسافر نے باتھ روم میں اس وقت خودکشی کی کوشش کی جب طیارہ دوران پرواز تھا۔ مسافر کے اس اقدام سے طیارہ کو فوری طورپر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوا ایئر لائن کی پرواز بی آر 67 گزشتہ جمعہ کو بینکاک سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی لیکن طیارہ کے مسافروں میں سے ایک مسافر باتھ روم گیا اور کافی دیر تک باہر نہیں آیا جب عملہ کا کیبن کریو ریسٹ روم میں گیا تو اُنہوں نے ایک شخص کو خودکشی کی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔
مسافر کو فوری طورپر باتھ روم سے باہر نکالا گیا۔ ایر لائن کا کہنا تھا کہ جس پرواز کو لندن جانا تھا اس کا رخ موڑ کر اس طیارہ کی ہیتھرو ایرپورٹ پر ہنگامی لینڈ کردی گئی۔ طیارہ نے جمعہ کی شام ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایرپورٹ پر طبی عملہ تیار تھا۔ طیارہ کی لینڈنگ کے فوری بعد مسافر کو فوری طورپر اسپتال لے جایاگیا۔ تاہم ایرلائن نے مسافر کی تفصیلات اور خودکشی کی کوشش کی وجوہات ظاہر نہیں کی۔