تلنگانہ

تلنگانہ کے بعض مقامات پر درجہ حرارت 44ڈگری سے تجاوز

بعض مقامات پر دجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ درج کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد میں 44.1ڈگری سلسیس اورراماگنڈم میں 44.4ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔

حیدرآباد:محکمہ موسمیات کی سائنسداں ڈاکٹر اے سریانی نے کہا ہے کہ ریاست کے بعض مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے اور یہ صورتحال آئندہ چار دنوں تک بھی جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ جاریہ ہفتہ کے آخری دو یا تین دنوں میں ریاست بھر میں مسلسل گرمی کی لہر برقراررہے گی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

بعض مقامات پر دجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ درج کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد میں 44.1ڈگری سلسیس اورراماگنڈم میں 44.4ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔

تلنگانہ کے مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاگیا ہے جبکہ شمالی تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 41ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاگیا ہے۔

a3w
a3w