لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 1 بجے تک 36.73 فیصد ووٹنگ ہوئی
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں پر دوپہر 1 بجے تک متوقع اوسط ووٹنگ 36.73 فیصد رہی۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں پر دوپہر 1 بجے تک متوقع اوسط ووٹنگ 36.73 فیصد رہی۔ تمام سیٹوں پر ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹنگ شروع ہونے کے بعد پہلے چھ گھنٹوں میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ یونین ٹیریٹری لداخ میں 52.02 فیصد اور مہاراشٹر میں سب سے کم 27.78 فیصد رہا۔
اکا دکا واقعات اور شکایات کے علاوہ کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے اور اب تک انتخابات پرامن اور شفاف طریقے سے جاری ہیں۔
پانچویں مرحلے میں ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے ووٹنگ کا تناسب اس طرح تھا:-
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ… ووٹنگ کا فیصد
بہار……………………………34.62
جموں و کشمیر …………….34.79
جھارکھنڈ ………………… 41.89
لداخ ………………… 52.02
مہاراشٹر……………………………. 27.78
اڈیشہ …………………………..35.31
اتر پردیش………….39.55
مغربی بنگال …………….48.41
اس کے علاوہ اوڈیشہ کی 35 اسمبلی سیٹوں کے لیے 13:00 بجے تک 35.31 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ ریاست کے جھارسوگوڑا ضلع میں سب سے زیادہ 40.82 فیصد اور بولانگیر میں سب سے کم 32.04 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بارگڑھ میں 37.19 فیصد، بودھ میں 40.60، گنجم میں 33.98، کندھمال میں 32.55، نیا گڑھ میں 37.87، سبرن پور میں 35.01، سندر گڑھ میں 36.32 فیصد ووٹنگ ہوئی۔