مشرق وسطیٰ

رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی

رمضان المبارک کےگزشتہ 20 دنوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد ہوئی اور 16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

مدینہ منورہ: رمضان المبارک کےگزشتہ 20 دنوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد ہوئی اور 16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
نماز تراویح کے لیے حفاظ کرام کا انتظام
رمضان میں مسجداقصیٰ کیلئے اسرائیل کی نئی پابندیاں

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کے مطابق 20 رمضان المبارک سے اب تک روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 288 رہی اور رمضان کے گزشتہ 20 دنوں میں آنے والے زائرین کی تعداد 2کروڑسے تجاوز کرگئی ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریاض الجنہ کیلئے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد اور 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کوپرمٹ جاری کیےگئے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺکی انتظامیہ کے مطابق 27ویں شب مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور دُور دُور تک نمازیوں سے بھرے رہے۔

اس موقع پر مسجد الحرام جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار، کراؤڈ کنٹرول ٹاسک فورس، مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیے گئے تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔