حیدرآباد

کانگریس حکومت کے دور میں عوامی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق: تارک راما راو

سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ایک ٹوییٹ کرتے ہویے واضح کیا کہ دن دہاڑے شہر کی ایک جیولری دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی ہونا اور کوکٹ پلی میں 12 سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال پر بی آر ایس کے کارگزارصدر تارک راما راو نے تشویش کا اظہار کیا۔ صرف ایک ہفتہ میں دو بڑے واقعات پیش آنے پر انہوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات


سوشل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ایک ٹوییٹ کرتے ہویے واضح کیا کہ
دن دہاڑے شہر کی ایک جیولری دکان میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی ہونا اور کوکٹ پلی میں 12 سالہ لڑکی کا بہیمانہ قتل عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔


کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دور میں عوامی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے اور حکومت امن و امان پر ذرا بھی توجہ نہیں دے رہی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مؤثر تلنگانہ پولیس کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں۔ عوام کو تحفظ چاہیے، خوف نہیں۔