دہلی

لوک سبھا میں اسپیکر اوم برلا نے راہول گاندھی کی سرزنش کی

برلا نے راہول گاندھی کی سخت سرزنش کی اور کہاکہ "آپ کا طریقہ غلط ہے۔ قائد حزب اختلاف کا وقار ایسا نہیں ہے۔ آپ کو ہنگامہ بند کرنا چاہیے لیکن آپ غلط انداز اپنا رہے ہیں۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کا جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو پوری اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور نعرے بازی شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے

مودی کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وزیر اعظم کو ہنگامہ آرائی کے درمیان اپنی تقریر کرنی پڑی۔ اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن ارکان کو روکنے کی کوشش کی لیکن جب وہ نہیں مانے تو برلا اپوزیشن لیڈر پر ناراض ہونے لگے۔

برلا نے راہول گاندھی کی سخت سرزنش کی اور کہاکہ "آپ کا طریقہ غلط ہے۔ قائد حزب اختلاف کا وقار ایسا نہیں ہے۔ آپ کو ہنگامہ بند کرنا چاہیے لیکن آپ غلط انداز اپنا رہے ہیں۔ آپ اس طرح کا رویہ اختیار کرکے قائد حزب اختلاف کے وقار کو کم کررہے ہیں۔

a3w
a3w