تلنگانہ
تلنگانہ میں بونال تہوار،20 کروڑ روپئے مختص: وزیر ٹرانسپورٹ
انہوں نے ماضی میں پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس بار تہوار کو بغیر کسی دقت کے کامیاب بنایا جائے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ بونال تہوار کو شاندار انداز میں منانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
انہوں نے ماضی میں پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس بار تہوار کو بغیر کسی دقت کے کامیاب بنایا جائے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ اس ماہ کی 26 تاریخ کو گولکنڈہ میں پہلا بونم بونال منعقد ہوگا، جس کے بعد بلکم پیٹ، اجین مہانکالی اور لال دروازہ بونال منعقد کی تقاریب منعقد کی جائیں گے۔
حکومت نے ان تقاریب کیلئے ابتدائی طور پر 20 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ مندروں کو دی جانے والی مالی امداد تہوار سے پہلے ہی ادا کر دی جائے۔