حیدرآباد

موجودہ دور میں اسلام کی نشأۃ ثانیہ کیلئے علمائے کرام،مشائخ عِظام کی مشترکہ جدوجہد و کاوشیں ناگزیر:امیرجامعہ، جامعہ نظامیہ

امیر جامعہ نےمزید کہاکہ دکن میں کبھی بھی علماء کرام مشائخ عِظام نہ ہی الگ رہے ہیں اور نہ الگ ہوسکتے ہیں،قیام جامعہ سے تاحال ہماری کوشیشیں رہی ہیں کہ علماء کرام مشائخ عِظام متحدہ طورپر جدوجہد کے ذریعہ سے ہی ملت اسلامیہ کی اجتماعی ترقی و رہنمائ ممکن ہورہی ہے۔

حیدرآباد: نومنتخبہ امیر جامعہ و شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت العلامہ مفتی الحاج خلیل احمد صاحب قبلہ نے فرمایاکہ سیرت النبیؐ اکیڈیمی اور انجمن قادریہ ملک وملت کی دینی نمائندہ مسلم تنظیمیں ہیں انکی بھرپور ستائیش کرتے ہوئے مولانا مفتی صاحب نے کہاکہ میں ان تنظیموں سے اظہار تشکر کرتا ہوں کہ جنہوں نے احقر کا جلسہ تہنیت کیا آج قادری خانقاہ واثق منشن،قاضی پورہ شریف حیدرآباد دکن،مولانا مفتی خلیل احمد صاحب نےاپنے ایک بڑے تہنیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےاس امرکا انکشاف کیا۔

انہوں نےمزید کہاکہ دکن میں کبھی بھی علماء کرام مشائخ عِظام نہ ہی الگ رہے ہیں  اور نہ الگ ہوسکتے ہیں،قیام جامعہ سے تاحال ہماری کوشیشیں رہی ہیں کہ علماء کرام مشائخ عِظام متحدہ طورپر جدوجہد کے ذریعہ سے ہی ملت اسلامیہ کی اجتماعی ترقی و رہنمائ ممکن ہورہی ہے۔

سائینسی ایجادات واختراعات سے اسلام کی حقانیت اور مذہب اسلام کو مزید پروان چڑھانے کےلئے  ترقی و استحکام ہورہا ہے مادّی ترقیوں کا اسلام مخالف نہیں ہے مگر اسلام کی ترویج واشاعت کے لئے موجودہ سوشیل میڈیا کے چیلینجیز کا دندان شکن جواب دینا علماء کرام کی بڑی بھاری ذمہ داری ہے،اللہ جن کا سینہ کھولتا ہے وہی نفوس قدسیہ اسلام کی نشأۃ ثانیہ کے لئے کام کرنا یہ علماء کرام کی ذمہ داری ہے۔

بزرگوں کی صحبت اختیار کریں، مسائل آتے رہینگے،فتنے ہوتے رہینگے، قیامت سے قریب سرکاردوعالمؐ نے فرمایا کہ صیہونیوں کی حکومت قائم ہوگی،مسلمانوں کے نعشیں پڑی رہینگی اسکے تعفن سے جانور مرجائینگے،کافر ومشرک ومنافق حضور اکرمؐ کی پیشنگوئیوں کو تسلیم کرنے کے لئے راضی نہیں ہے۔

 سوشیل میڈیا پر منظم منصوبہ کے تحت ہم سے سوالات وجوابات کئے جارہے ہیں،74 اور 75 عیسوی میں ثانئ امام اعظم ابوحنیفہ حضرت علامہ ابوالوفا الافغانیؒ کے قیامگاہ پر میلاد کمیٹی تشکیل دی گئی، جن کے صدر نشین میلاد کمیٹی کی حثییت سے امیرامارت اسلامیہ حضرت علامہ مفتی محمد عبدالحمیدؒ اور معتمدعمومی کی حثییت سے حضرت الحاج سید حبیب عمر الحسینیؒ کاانتخاب عمل میں آیا تھا۔

آفتاب خطابت حضرت علامہ الحاج سیدشاہ محمود صفی اللہ حسینی وقارپاشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علمائےجامعہ نظامیہ اور مشائخِ کرام ایک سکہ کے دو رُخ ہیں۔

یہ دونوں طبقاتِ علماء ومشائخ نے ابتداء ہی سے ملت اسلامیہ کو صحیح العقیدہ پر کاربند رکھنے کے لئے عظیم قربانیاں دیں،جامعہ نظامیہ اور طبقۂ مشائخِ کرام کی مشترکہ جدوجہد قابل ستائش اور لائق تقلید ہے-۔ڑی بڑی خانقاہوں کے سربراہان نے جامعہ نظامیہ سے اکتساب فیض حاصل کیا ہے۔

 بالخصوص سرکار حضور خواجہ محبوب اللہؒ کے صاحب زادہ وجانشین قطب دکن حضرت سیدنا یحیٰ پاشاہؒ و نبیرگان میں حضرت حافظ سیدشاہ محی الدین حسینی قادریؒ چاند پاشاہ صاحبؒ،حضرت حافظ سید شاہ محمد ابراھیم حسینی قادری المعروف حضرت ولی پاشاہؒ معین القراء،حضرت مولانا الحاج سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف قادری المعروف المعروف بہ حضرت پاشاہ میاں صاحبؒ نہ صرف فارغ التحصیل تھے بلکہ مجلس انتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ میں گرانقدر خدمات انجام دیتے ہوئے تادم زیست نظامیہ کی ترویج واشاعت میں نمایاں رول اداکیا ہے-

غازئ اہلسنت حضرت علامہ سید شاہ غلام صمدانی المعروف بہ علی قادری صدر مرکزی سیرت النبیؐ اکیڈیمی و مرکزی انمجن قادریہ نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج موجودہ دور میں سوشیل میڈیا کے ذریعہ نہ صرف اسلام بلکہ امت مسلمہ کو گمراہ و بدنام کرنے کی مذموم سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اس کے سد باب کے لئے علماءکرام اور مشائخ عظام کا مشترکہ صحافتی پلیٹ فارم تشکیل دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے-

مرکزی انجمن قادریہ کے قیام سے لے کر تاحال شیوخ و اساتذہ جامعہ نظامیہ نے انجمن کے مشن میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے غیرمعمولی طور پر انجمن کی ترقی واستحکام کے لئے کام کیا ہے جسکی جتنی بھی سراہنا کی جائے کم ہے-

موجودہ امیر جامعہ وشیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت العلامہ الحاج مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ اور شیوخ جامعہ سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی انجمن کی ترقی واستحکام کے لئے جدو جہد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں-

معتمد مرکزی انجمن قادریہ مولانا سید غلام قادر قطب حسینی فاطمی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہاکہ مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ امیر جامعہ و شیخ الجامعہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،ہمیں سرزمین ہند میں علامہ مفتی خلیل احمد صاحب کی شخصیت،خدمات اور تعلیمات و خطابات میں کوئ ثانی عالم نہیں ملتا-

جلسہ کا آغاز قاری سید فیض محمد صدیق حسینی المعروف حسنی میاں صاحب کی قراءت کلام پاک،جناب حسن علی ظہیر نے بارگاہ رسالت مآبﷺمیں ہدیہ نعت شریف پیش کی-

شہہ نشین پر حضرت مولانا الحاج سید شاہ فضل اللہ قادری سجادہ نشین ومتولی حضرت سیدشاہ موسیٰ قادریؒ،حضرت مولانا مفتی الحاج حافظ سید شاہ صادق محی الدین فہیم نقشبندی بانی وصدر دارالافتاء والقضاء الھند،نجم المحدثین حضرت العلامہ الحاج مفتی حافظ سیدشاہ صغیر احمد صاحب قبلہ نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ،

حضرت سید حسن محی الدین قادری خواجہ میاں صاحب سجادہ نشین حضرت خواجہ محبوب اللہؒ و حضرت یحیٰ پاشاہؒ، حضرت علامہ مفتی حافظ الحاج محمد شبیر احمد یعقوبی شیخ التجوید جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا ابوعمار محمد عبدالقادر سیفیؔ عرفان اللہ شاہ نوری نقشبندی چشتی قادری بانی مرکزی انجمن سیف الاسلام،حضرت علامہ مفتی الحاج محمد سلطان احمد نقشبندی جنرل سیکریٹری کل ہند انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ،

اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماءمشائخ بورڈ،مفسر قرآن حکیم حضرت مولانا الحاج محمد محی الدین قادری محمودی خازن کل ہند انجمن طلبائے قدیم جامعہ نظامیہ،

حضرت مولانا سید عبدالمہمین قادری لاابالی الجیلانی سجاد پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ پتھر والے صاحبؒ،امیر امارت امت اسلامیہ حضرت علامہ قاضی الحاج محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری چشتی مداری، حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ وحید اللہ حسینی قادری جانشین دوم امام پورہ شریف،شیخ الحلقہ مولوی  سید تنویر عالم قادری جانشین سجادہ نشین حضرت موسیٰ قادریؒ،

حضرت سرخیل آغا قادری سجادہ نشین حضرت عبداللہ شاہ صاحبؒ شاہ علی بنڈہ،مولانا سیدشہباز قادری جانشین حضرت شاہ علی غوث قادریؒ،حضرت سید غلام محمد ابرھیم واثق پاشاہ قادری،حضرت سید موسیٰ محمد قادری،حضرت سید غلام محمد عثمان حسینی،حضرت سید گُلریز حسن قادری،

حضرت سید منیب الدین قادری،الحاج محمد عبدالعلیم قادری محبوب نگری،جناب سید خواجہ محی الدین  فیاض پاشاہ قادری سجادہ نشین حضرت سید شاہ احمد محی الدین قادریؒ کے  علاوہ دیگر حضرات بھی موجود تھے-حضرت سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ نے شکریہ اداکیا-

a3w
a3w