حیدرآباد

تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اُس نے تکو گوڑہ کے جلسہ عام سے پھر ایک مرتبہ ریاست کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راو نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اُس نے تکو گوڑہ کے جلسہ عام سے پھر ایک مرتبہ ریاست کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے سابق ایم پی سنتوش کمار کے خلاف کیس درج۔ اراضی پر قبضہ اور دھوکہ دہی کا الزام
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس

کے ٹی آر ایس نے کانگریس کے نام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر راہول گاندھی نے عوام سے 6ضمانتوں پر عمل آوری کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا ہے اب لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پرعوام سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے وہ نیاڈرامہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے عوام سے ناانصافی کی ہے اب ان وعدوں پر کون یقین کرے گا؟۔ گزشتہ4 ماہ سے ریاست کے 4کروڑ عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے کسان اور ہینڈلوم ورکرس خودکشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے تلنگانہ عوام سے جھوٹے وعدے کرکے ہتھیلی میں جنت دکھائی تھی۔

لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کی شکست یقینی ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق بی آ رایس کے کاگزار صدر کے ٹی آر نے بھدراچلم کے رکن اسمبلی ٹی وینکٹ راؤ کے کانگریس میں شامل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے راہول گاندھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ کانگریس نے بی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کو اپنے کیمپ میں شامل کرلیا۔ کے ٹی آر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نام کی پارٹی، یہ کھلی منافقت ہے۔

ایک دن قبل کانگریس قائد راہول گاندھی نے تکو گوڑہ کے جلسہ عام میں انحراف کو روکنے کیلئے آئین کی10 ویں شیڈول میں ترمیم کرنے کے بلند وبانگ وعدے کئے تاہم ان کے وعدوں کے دوسرے دن کانگریس نے بے شرمی کے ساتھ بی آر ایس کے ایک اور ایم ایل اے کا شکار کیا ہے۔ انحراف کو روکنے کیلئے اگر آپ سنجیدہ نہیں ہے تو پھر یہ ڈرامہ بازی، نوٹنکی کیوں راہول جی!۔

a3w
a3w