دسمبر میں اسکل ڈیولپمنٹ کا افتتاح: کے ٹی آر
تارک راما راو نے اعلان کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کا مشن مقامی بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنا ہے اور صنعتی پارکس اور اسکل ڈیولپمنٹ مراکز قائم کرکے ان کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ ضلع یادادری بھونگیر کے دنڈوملکاپورم گاوں میں ایم ایس ایم ای۔گرین انڈیاپارک کا دسمبر میں افتتاح عمل میں لایاجائے گا۔
یہ سب سے بڑا اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر ہوگا۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹرپرسرگرم تارک راما راو نے کہاکہا انہیں اس خصوص میں اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ تارک راما راو نے اعلان کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کا مشن مقامی بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنا ہے اور صنعتی پارکس اور اسکل ڈیولپمنٹ مراکز قائم کرکے ان کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔
تارک راما راو نے کہا کہ یہ پارک، 547 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور 589 ایم ایس ایم ای یونٹس کے قیام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، اس کے ذریعہ 20 ہزار افراد کو راست اور 16 ہزار افراد کو بالواسطہ طور پر روزگار فراہم کرے گا۔