امریکہ و کینیڈا

امریکہ کے سیاٹل میں اے پی کی طالبہ کو گاڑی سے ٹکر کاواقعہ۔پولیس عہدیداربرطرف

سیاٹل پولیس کی عبوری سربراہ سیورہرنے اعلان کیا کہ انہوں نے کیون ڈیو کو سیاٹل پولیس ڈپارٹمنٹ سے برطرف کر دیا ہے۔

حیدرآباد: امریکہ کے سیاٹل شہر میں آندھراپردیش کی طالبہ کو اپنی گاڑی سے ٹکر دے کر ہلاک کردینے کے معاملہ میں پولیس عہدیدار کو خدمات سے برطرف کردیاگیا۔یہ واقعہ 2023میں پیش آیا تھا۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع

اس طالبہ کی شناخت جانوی کندولا کے طورپر کی گئی ہے۔

23 سالہ طالبہ 23 جنوری 2023 کو سیاٹل میں سڑک عبور کرتے وقت پولیس عہدیدار جس کی شناخت کیون ڈیو کی کے طورپر کی گئی ہے، کی پولیس گاڑی کی زد میں آ گئی تھی۔

ڈیو، اس وقت ایک منشیات کی اوورڈوز کی کال پر جاتے ہوئے 119 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہاتھا۔ ٹکر کے نتیجہ میں طالبہ100 فٹ دور جا گری تھی۔

سیاٹل پولیس کی عبوری سربراہ سیورہرنے اعلان کیا کہ انہوں نے کیون ڈیو کو سیاٹل پولیس ڈپارٹمنٹ سے برطرف کر دیا ہے۔

رپورٹ میں ایک ای میل کا حوالہ دیا گیا جو رہر نے ملازمین کو بھیجی، ا س میں کہا گیا کہ انہوں نے ڈیو کو برطرف کیا کیونکہ سیاٹل آفس آف پولیس اکاؤنٹبلٹی نے پایا کہ انہوں نے چار محکمہ جاتی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جن پالیسیوں کی خلاف ورزی کی گئی ان میں ایمرجنسی رسپانس کے لیے ایمرجنسی لائٹس کا استعمال اور گشتی گاڑی کو محفوظ طریقیہ سے چلانے کی ذمہ داری شامل ہیں۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب چند ماہ قبل سیاٹل کے ایک اور پولیس عہدیدار ڈینیل آڈیئر، کو طالبہ کی موت پر غیر حساس تبصروں اور قہقہوں کے بعد برطرف کیا گیا تھا۔

سیاٹل میں ہندوستانی قونصلیٹ جنرل، حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہا تاکہ اس معاملے میں انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔ آڈیئر کی برطرفی اور اب ڈیو کے خلاف کارروائی سے طالبہ کے خاندان کے لیے انصاف کویقینی بنایاگیا۔