آندھراپردیش

دلت نوجوان پر حملہ اور پیشاب کرنے کا واقعہ، 6 افراد گرفتار

راجو نے کہاکہ ڈاکٹرس نے مشورہ دیا کہ شیام کے جبڑے کا آپریشن کروایاجائے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد:ایک چونکادینے والے واقعہ میں آندھراپردیش کے ضلع این ٹی آرمیں 6افراد کی جانب سے دلت نوجوان پر مبینہ طورپر حملہ اور اس پر پیشاب کرنے کا واقعہ پیش آیا۔متاثر شخص کی شناخت شیام کمار کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

پولیس نے ان 6افراد کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ان 6افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس عہدیداروں نے کہاکہ دلت نوجوان کو ان ملزمین نے تقریبا 4گھنٹے پکڑکر اس کی پٹائی کی اور جب اس نے پانی مانگا تو اس پر پیشاب کیاگیا۔

یہ واقعہ اُس وقت منظرعام پر آیا جب تلگودیشم پارٹی کے ایس سی سل نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔اس احتجاج کا اہتمام تلگودیشم ایس سی سل کے صدرایم ایم ایس راجو نے کیا جنہوں نے کنکاچرلہ کے قریب شاہراہ پر راستہ روک دیا اور دھرنادیا۔

احتجاجی انصاف کے لئے نعرے لگارہے تھے۔راجو نے میڈیا کو بتایا کہ جگن کے دورحکومت میں دلتوں پرحملوں کے واقعات میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ شیام کمار پر حکمران جماعت کے حامیوں نے حملہ کیااور ان کو پولیس اسٹیشن میں ہی ضمانت مل گئی۔

راجو نے کہاکہ ڈاکٹرس نے مشورہ دیا کہ شیام کے جبڑے کا آپریشن کروایاجائے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔

اسی دوران وجئے واڑہ کے کمشنرپولیس رانا تاتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس دلت کے پرانے دوست ہریش ریڈی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر حملہ کیا۔

a3w
a3w