جرائم و حادثات

چلتی بس میں خاتون مسافر کی عصمت ریزی کا واقعہ

چلتی بس میں ایک شادی شدہ خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب 18 ستمبر کو وجئے واڑہ سے کوکٹ پلی آنے والی خانگی بس میں جب تمام مسافرین محو خواب تھے‘ تب بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے شادی شدہ خاتون کی زبردستی عصمت ریزی کی۔

حیدرآباد: چلتی بس میں ایک شادی شدہ خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب 18 ستمبر کو وجئے واڑہ سے کوکٹ پلی آنے والی خانگی بس میں جب تمام مسافرین محو خواب تھے‘ تب بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور نے شادی شدہ خاتون کی زبردستی عصمت ریزی کی۔

گھر پہونچنے کے بعد متاثرہ خاتون نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔ خاتون اور ان کے شوہر نے چوٹ اُپل پولیس میں شکایت درج کروائی۔

چوٹ اپل پولیس نے زیرو ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اس کیس کو کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اب بس میں سفر کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔

a3w
a3w