قومیسوشیل میڈیا

چھوٹے دُکاندار کو 141 کروڑ کی انکم ٹیکس نوٹس!

بلند شہر کے ایک چھوٹے کرانہ دکاندار کا الزام ہے کہ دہلی میں 6 کمپنیاں کھولنے کے لئے اس کے PAN کارڈ کا بے جا استعمال ہوا ہے۔ اسے محکمہ انکم ٹیکس سے نوٹس ملی ہے کہ اس نے 141 کروڑ کی بِکری کی ہے۔

بلند شہر(یوپی)(پی ٹی آئی) بلند شہر کے ایک چھوٹے کرانہ دکاندار کا الزام ہے کہ دہلی میں 6 کمپنیاں کھولنے کے لئے اس کے PAN کارڈ کا بے جا استعمال ہوا ہے۔ اسے محکمہ انکم ٹیکس سے نوٹس ملی ہے کہ اس نے 141 کروڑ کی بِکری کی ہے۔

خورجہ نیا گنج کا رہنے والا سدھیر اپنے مکان میں چھوٹی کرانہ دکان چلاتا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے پہلی نوٹس 2022 میں ملی تھی۔ اس نے اس وقت محکمہ پر واضح کردیا تھا کہ اس کا ان کمپنیوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔

جاریہ سال 10جولائی کو ایک اور نوٹس کلنے پر وہ سکتہ میں آگیا کہ اس نے 1,41,38,47,126 روپیوں کا سیل کیا ہے۔ اس کا الزام ہے کہ کسی نے دہلی میں کمپنیاں کھولنے کے لئے اس کے PAN کارڈ کا دھوکہ سے استعمال کیا ہے۔ خورجہ پولیس اسٹیشن انچارج پنکج رائے نے کہا کہ کیس درج کرلیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ PAN کارڈ دھوکہ دہی اس وقت ہوتی ہے جب کوئی شخص غیرقانونی طورپر کسی اور کا PAN کارڈ بینک کھاتے کھولنے‘ فرضی کمپنیاں بنانے‘ قرض لینے یا ٹیکس چوری کے لئے کرتا ہے۔