حیدرآباد

حیدرآباد میں آنے والے دنوں میں روزانہ 2گھنٹے برقی کٹوتی کا اشارہ

محکمے بجلی کی جانب سے آنے والے موسم گرما سے پہلے نیٹ ورک کی دیکھ بھال کے کام کو آسان بنانے کے لئے آنے والے دنوں میں 2 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کا اشارہ دیا ہے۔

حیدرآباد: حالیہ عرصہ کے دوران ریاست تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد میں عوام کو برقی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
بدبودار قیمہ کے باعث ’الفا ہوٹل‘ سیل، جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی کارروائی
ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج، خصوصی مہم کا آغاز
اندرا پارک۔ وی ایس ٹی اسٹیل فلائی اوور کا عنقریب افتتاح

محکمے بجلی کی جانب سے آنے والے موسم گرما سے پہلے نیٹ ورک کی دیکھ بھال کے کام کو آسان بنانے کے لئے آنے والے دنوں میں 2 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کا اشارہ دیا ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے ایم ڈی مشرف علی فاروقی کے مطابق روزانہ دو گھنٹوں تک بجلی کی کٹوتی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمیوں /موسم ربیع میں بجلی کی زیادہ مانگ کی وجہ سے بجلی کی سربراہی میں 2 گھنٹے کٹوتی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

فاروقی نے X (سابقہ ٹویٹر) پر کہا ہمیں عوام کو اس تکلیف میں مبتلا کرنے پر افسوس ہے۔ جی ایچ ایم سی علاقہ میں بجلی کٹوتی کی وجہ سے ہونے والے مسائل پر افسوس ہے۔

برائے مہربانی نوٹ کریں کہ سالانہ دیکھ بھال کے حصے کے طور پر اور گرمیوں / ربیع کے موسم کے دوران بجلی کی زیادہ مانگ کی تیاری کے لئے 2 گھنٹے تک بجلی کی کٹوتی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

واضح ہو کہ سالانہ دیکھ بھال نومبر سے جنوری تک کی جاتی ہے۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے 16 علاقوں کو اتوار کو بجلی کی کٹوتی کا سامنا ہے۔ جن میں دارالشفا، حسینی علم، سیتا پھل منڈی، شانتی نگر، ایس آر نگر، چندا نگر اور فیروز گوڑہ قابل ذکر ہیں۔

a3w
a3w