حیدرآباد

حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں عوام کے ہجوم میں اضافہ

شہرحیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں عوام کے ہجوم میں اضافہ ہوا ہے۔ اس نمائش کا آغاز یکم جنوری سے ہو اجس میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں عوام کے ہجوم میں اضافہ ہوا ہے۔ اس نمائش کا آغاز یکم جنوری سے ہو اجس میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

نمائش میں لگائے گئے اسٹالس سے ہونے والی آمدنی 18تعلیمی اداروں پر خرچ کی جاتی ہے جو سوسائٹی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔

یہ 83سالہ قدیم نمائش ہے جس میں کروڑہاروپئے کا کاروبارکیاجاتا ہے۔اس نمائش میں 10 روپے سے لے کر لاکھوں روپے تک کی اشیاء دستیاب ہیں۔ا سٹالس کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگرام، میجک شوز، گیمس وغیرہ دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

اب تک کئی لاکھ افراد نے اس کا مشاہدہ کیا۔اس نمائش میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔ توقع ہے کہ نمائش کے اختتام تک تقریبا20لاکھ افراد اس کا مشاہدہ کریں گے۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

نمائش میں 200سے زائد ملازمین پولیس کو تعینات کیاگیا ہے۔خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے شی ٹیمس کو بھی تعینات کیاگیا ہے۔