حیدرآباد

حیدرآباد نیوز | شہر میں وبائی امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

شہرحیدرآباد میں وبائی امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں وبائی امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
تلنگانہ کے 17 اضلاع میں اڈلٹ بی سی جی ٹیکہ اندازی مہم

فیور اسپتال کی آر ایم او ڈاکٹر وجے لکشمی نے بتایا کہ اسپتال کے آوٹ پیشنٹ شعبہ سے رجوع ہونے والے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تقریبا دو دنوں کے علاج کے بعد متاثرین صحت یاب ہورہے ہیں جس کے بعد اسپتال سے ان کو گھرجانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اسپتال میں ڈینگی کے متاثرین کو بھی داخل کروایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی بخار کے شدید ہونے،جسم میں درد،الٹیوں، بی پی کی سطح میں کمی اورجوڑوں میں درد سے متاثرہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ متاثرین کو تازہ غذا، تازہ پانی اور پھل دیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اس اسپتال میں مریضوں کو مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ڈینگی سے متاثر ہونے پر پلیٹ لیٹس میں کمی کا امکان ہوتا ہے۔ موسمی تبدیلی کے اثرات اور صاف صفائی کے ناقص انتظامات کے سبب ان دنوں ڈینگی کے معاملات نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دارالحکومت حیدرآباد میں بھی عروج پر ہے جس کے نتیجہ میں کئی مریض علاج کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں سے رجوع ہورہے ہیں۔

خاص طور پر سرکاری اسپتالوں سے رجوع ہونے والوں میں غریب افراد کی کثیر تعداد شامل ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ ابتداء میں پرائیویٹ اسپتالوں سے رجوع ہوئے لیکن انھیں افاقہ نہیں ہوا اورعلاج پر بھی کافی رقم خرچ ہورہی تھی جس کی وجہہ سے انھوں نے ڈینگی کے بہترعلاج اور مجبوری کی حالت میں سرکاری اسپتال کا رخ کیا ہے۔

a3w
a3w