قومی

تیجسوی یادو ریالی کے دوران ڈرون حادثے سے بال بال بچ گئے

آرجے ڈی قائد اور سابق کرکٹر تیجسوی یادو نے پھرتی دکھائی اور ڈرون کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔ اتوار کے دن پٹنہ میں ریالی کے دوران ایک ڈرون اُن کے پوڈیم پر آگرا تھا۔

پٹنہ (پی ٹی آئی)آرجے ڈی قائد اور سابق کرکٹر تیجسوی یادو نے پھرتی دکھائی اور ڈرون کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔ اتوار کے دن پٹنہ میں ریالی کے دوران ایک ڈرون اُن کے پوڈیم پر آگرا تھا۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سابق ڈپٹی چیف منسٹر پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں دستو ربچاؤ، وقف بچاؤ ریالی سے خطاب کررہے تھے۔

https://twitter.com/PTI_News/status/1939276627571360124

پی ٹی آئی سے بات چیف میں پٹنہ سنٹرل کی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیکشا نے کہاکہ ہم واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اِس علاقہ میں ڈرون ممنوع ہیں۔ پولیس ٹیم ہجوم کو کنٹرول کرنے میں مصروف تھی لیکن اِس معاملہ کی تحقیقات یقینا کی جائیں گی۔