تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں اضافہ،کئی مقامات پر کہر سے گاڑی سواروں کومشکلات

پداپلی اور سلطان آباد میں کہرکی وجہ سے گاڑی سواروں کو سڑکیں نظر نہیں آ رہی ہیں جس سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جگتیال ضلع میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔کہر کے باعث عوام اور گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ ہفتہ 2 نومبر کی صبح کی اولین ساعتوں میں ریاست کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ ہوا۔ کئی مقامات بالخصوص متحدہ کریم نگر ضلع میں بیشترعلاقوں میں کہردیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے

پداپلی اور سلطان آباد میں کہرکی وجہ سے گاڑی سواروں کو سڑکیں نظر نہیں آ رہی ہیں جس سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔جگتیال ضلع میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔کہر کے باعث عوام اور گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 وہ گاڑیوں کی ہیڈلائٹس آن کرکے آہستہ گاڑی چلا رہے ہیں کیونکہ انہیں سامنے سے آنے والی گاڑیاں نظر نہیں آرہی ہیں۔ دھرما پوری، دھرمارم، ویگاٹور اور دیگر منڈلوں میں سڑکیں ٹھیک طرح سے نظرنہیں آرہی ہیں۔ ضلع عادل آباد میں قومی شاہراہ 44 کا 125 کلومیٹر حصہ کہر میں ڈھک چکا ہے۔