کھیل

بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد

آئی سی سی نے مئی کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رضوان کا محدود اوورس کا کپتان بننا تقریباً یقینی
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
محمد سراج اور شبھمن گل جنوری کے بیسٹ پلیئر ایوارڈ کیلئے نامزد
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی نے مئی کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کے علاوہ بنگلہ دیش کے نجم الحسین اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر بھی امیدوار ہیں۔ کپتان بلے باز اس سے قبل بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ

بابراعظم پہلےبھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں جب کہ وہ دو بار پلیئر آف دی ایئر، اور سرگار فلیڈ سوبرز ’’کرکٹر آف دی ایئر‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

قومی کپتان کی کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف حکومت پاکستان نے بھی کیا اور رواں سال انہیں تمغہ امتیاز سول سے نوازا گیا تھا۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم تینوں فارمیٹ میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور رواں سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں سے ٹکرانا ہے۔