تلنگانہ

تلنگانہ اوراے پی میں سردی کی شدت میں اضافہ

دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں شدید کہر کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں شدید کہر کے ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

سردی کی شدت میں روزبروزاضافہ درج کیاجارہا ہے۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سردی کی لہر میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

دونوں ریاستوں کے ایجنسی علاقے شدید طورپر سردی سے متاثر ہیں۔بعض مقامات پر درجہ حرارت واحد عددتک جاپہنچا ہے۔

تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد،اے پی کے وشاکھامنیم علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے۔اے پی کے پاڈیرو میں 13.9ڈگری سلسیس،اراکو میں 14ڈگری،چنتاپلی میں 14.5ڈگری درجہ حرارت ریکارڈکیاگیا ہے۔

شام میں چاربجنے کے ساتھ ہی سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جس سے معمرافراداوربچے متاثر ہورہے ہیں۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دودنوں تک دونوں ریاستوں میں اسی طرح کی صورتحال کاامکان ہے۔