جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں سڑک حادثہ۔نویں جماعت کی طالبہ ہلاک

تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نویں جماعت کی طالبہ ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں نویں جماعت کی طالبہ ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جگتیال کے مدرس محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ ریاستی سطح کے یومِ سائنس سمینار کیلئے منتخب
اسمارٹ سٹی فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور، جوائنٹ سیکریٹری روپا مشرا کی ہدایت
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی

پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے چوٹ اُپل دیہات کے حدود میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل کا توازن کھونے کے نتیجہ میں یہ موٹرسائیکل لاری سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں لڑکی جس کی شناخت 14سالہ گیتا کے طورپر کی گئی ہے، موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔گیتا اپنے دادا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی۔

اس کے دادا نے موٹرسائیکل کا توازن کھودیا اورلڑکی لاری کے پہئے میں آگئی۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اس کے والدین حیدرآبادمیں مقیم ہیں۔