مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کے صنعتی شعبہ میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک صنعتی شعبے میں سعودی خواتین کی تعداد 63 ہزار 892 تک پہنچ گئی ہے۔2019 کے آخر میں ان کی تعداد 33 ہزار تھی، صنعتی شعبے میں 93 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں صنعتی شعبے میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، 3 سال کے دوران صنعتی شعبوں میں خواتین ملازمین کی تعداد میں 93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک صنعتی شعبے میں سعودی خواتین کی تعداد 63 ہزار 892 تک پہنچ گئی ہے۔2019 کے آخر میں ان کی تعداد 33 ہزار تھی، صنعتی شعبے میں 93 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صنعت و معدنیات نے ایک بیان میں صنعتی شعبے میں خواتین کے لیے کام کا ماحول مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران صنعتی شعبے میں کام کرنے والی خواتین نے اپنی اہلیت منوائی ہے۔

 انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔وزارت کے مطابق وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے صنعتی شعبے میں خواتین کی مؤثر شراکت کو مزید بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی کہا گیا کہ صنعتی شعبے میں کام کرنے والی سعودی خواتین سب سے زیادہ ریاض ریجن میں ہیں جہاں ان کی تعداد 28 ہزار 170 ہے، مکہ ریجن میں ان کی تعداد 15 ہزار 621 اور مشرقی ریجن میں 10 ہزار 911 ہے۔