جنوبی بھارت

کانگریس صدارتی الیکشن : تھرور کو کیرالا سے بہت کم تائید

سینئر قائد رمیش چنی تھلہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ششی تھرور کو الیکشن لڑنے کا حق ہے کیونکہ کانگریس ہائی کمان خود کہہ چکی ہے کہ یہ کھلا الیکشن ہے تاہم میں انہیں ووٹ دینے والا نہیں۔

تیرواننتاپورم: کانگریس قائد ششی تھرور کو پارٹی کے صدارتی الیکشن کیلئے اپنی آبائی ریاست کیرالا سے بہت کم تائید حاصل ہورہی ہے۔ تیرواننتاپورم سے تین مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے ششی تھرور نے جمعہ کے دن اپنی پارٹی کے صدارتی الیکشن کیلئے نامزدگی داخل کی تھی۔

 انہیں چند نوجوان قائدین کی تائید تو حاصل ہوئی لیکن بات بننے والی نہیں۔ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد رمیش چنی تھلہ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ششی تھرور کو الیکشن لڑنے کا حق ہے کیونکہ کانگریس ہائی کمان خود کہہ چکی ہے کہ یہ کھلا الیکشن ہے تاہم میں انہیں ووٹ دینے والا نہیں۔ کانگریس کا صدارتی الیکشن 17اکتوبر کو ہوگا۔