حیدرآباد
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز ماہرِ سیاسیات پروفیسر افروز عالم اور مہمانِ اعزاز خواجہ کلیم الدین، سربراہ سنٹر فار پیس اینڈ اسپیریچوالیٹی (امریکہ چیپٹر)، نے طلبہ کو اپنے بصیرت افروز اور حوصلہ افزا خیالات سے نوازا۔
حیدرآباد: مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 نہایت عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ طلبہ نے شاندار ڈرلز، اسکیٹس، اور پُر وقار مارچ پاسٹ کے ذریعے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، جبکہ تائیکوانڈو، کراٹے اور اسکیٹنگ میں اپنی مہارت کا متاثر کن مظاہرہ کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز ماہرِ سیاسیات پروفیسر افروز عالم اور مہمانِ اعزاز خواجہ کلیم الدین، سربراہ سنٹر فار پیس اینڈ اسپیریچوالیٹی (امریکہ چیپٹر)، نے طلبہ کو اپنے بصیرت افروز اور حوصلہ افزا خیالات سے نوازا۔
اس موقع پر سکریٹری صبیحہ فرزانہ اور ڈائریکٹرز ماریہ عارف الدین اور کے ایم فصیح الدین نے بھی خطابات کرتے ہوئے اتحاد، تعلیم اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر سی بی ایس ای بورڈ کے ٹاپرز کو طلائی اور نقرئی تمغوں سے نوازا گیا۔