حیدرآباد

بی آر ایس کی کار ناکارہ، شیڈمیں رکھنا ضروری:اتم کمارریڈی

اتم کمارریڈی نے طنزیہ لہجہ میں کہا کہ اب کار کو شیڈ میں ڈال دینا ضروری ہے۔ اتم کمار ریڈی نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر 2023 کو میڈی گڈا پروجیکٹ کے ستونوں میں دراڑ آ گئی تھی۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آبپاشی ا ین اتم کمار ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کی گاڑی کے تمام ٹائر پھٹ چکے ہیں اور کار(بی آر ایس کا انتخابی نشان) کو شیڈ میں چھوڑ دینا ضروری ہے۔ آج سکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا جس بس میں بی آر ایس اراکین اسمبلی میڈی گڈا جا رہے تھے، اس کا ٹائر پھٹ گیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

 انہوں نے طنزیہ لہجہ میں کہا کہ اب کار کو  شیڈ میں ڈال دینا ضروری ہے۔ اتم کمار ریڈی نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر 2023 کو میڈی گڈا پروجیکٹ کے ستونوں میں دراڑ آ گئی تھی۔ انہوں نے کہا اس واقعہ پر کے سی آر نے نلگنڈہ میں منعقدہ جلسہ عام میں کیا بات کی تھی اس سے ساری ریاست واقف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تلنگانہ کو تباہ کر دیا ہے اور وہ دوبارہ اپنی مرضی کی ریاست کی تعمیر کرنے کے لیے سرگرم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈی گڈا پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران معیارات تعمیر کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا حکومت، میڈی گڈا پر این ڈی ایس اے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کا کہنا کہ کے سی آر نے سی ڈبلیو سی میں جھوٹ بولا تھا کہ تمیڈی ہٹی کے قریب پانی کی دستیابی کم ہے تاکہ بیارج کو میڈی گڈہ کے قریب منتقل کیا جاسکے۔

 انہوں نے کہا کہ میڈی گڈہ پر ویجلینس رپورٹ جلد آئے گی۔ رپورٹ میں تمام ذمہ داروں کے نام شامل رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w