حیدرآباد

اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب

اسکول کے سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور صاحب نے بھی طلبہ کو خطاب کیا اور کہا کہ ہندوستان کو ازادی ملی مگر افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان کے مسلمان آزادی کو صحیح طور پر لے نہیں پائے ہندوستانی ائین کے مطابق تعلیمی ادارے کھول نہیں پائے اور تعلیم و ترقی میں پیچھے رہ گئے۔

حیدرآباد: اشرف المدارس ہائی اسکول املی بن یاقوت پورہ حیدراباد میں جشن یوم آزادی تقریب منائی گئی مہمان خصوصی  ڈاکٹر افتخار صاحب نے پرچم کشائی کی  اس کے بعد تقریب کا اغاز قرات کلام پاک سے کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اسکول کے جوائنٹ سیکرٹری سید عبدالماجد صاحب نے خیر مقدمی تقریر کی مزید انہوں نے ہندوستان کے دستور پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی اس کے بعد اسکول کے طلبہ نے اردو ، تیلگو، انگریزی اور عربی میں بہترین تقاریر پیش کی،اشرف المدارس انٹرمیڈیٹ کی طالبہ نے بھی عربی میں تقریر پیش کی۔

اسکول کے سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور صاحب نے بھی طلبہ کو خطاب کیا اور کہا کہ ہندوستان کو ازادی ملی مگر افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان کے مسلمان آزادی کو صحیح طور پر لے نہیں پائے ہندوستانی ائین کے مطابق تعلیمی ادارے کھول نہیں پائے اور تعلیم و ترقی میں پیچھے رہ گئے۔

 لہذا ہمارا یہ ادارہ اشرف المدارس آزادی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو تمام مضامین اردو ، تیلگو ، انگریزی اور عربی زبان کی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

 مہمان خصوصی جناب افتخار صاحب نے بھی طلبہ کو خطاب کیا  اور کہا کہ اپ لوگ اچھی تعلیم حاصل کریں اچھے اخلاق پیدا کرے ایک اچھا انسان بنے ،قران و حدیث کی روشنی میں زندگی گزاریں، اس کے بعد انتظامیہ کے صدر جناب سید انور الہدیٰ صاحب نے بھی طلبہ کو مخاطب کیا ۔

اور اپنے زرین مشوروں سے نوازا اسکول لیڈر سید مقصود علی صاحب نے شکریہ کے کلمات کہے تقریب کی کاروائی ہائی سکول کے صدر مدرس سید عبدالباسط صاحب نے چلائی تمام طلبہ اور اساتذہ کے تعاون سے تقریب کامیاب رہی۔