حیدرآباد

ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 78 ویں یوم آزادی تقریب منقعد کی گئی۔ یہ تقریب ہمایوں نگر میں قبا مسجد کے قریب منعقد کی گئی جہاں ترنگا لہرانے کے بعد مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

حیدرآباد: ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام 78 ویں یوم آزادی تقریب منقعد کی گئی۔ یہ تقریب ہمایوں نگر میں قبا مسجد کے قریب منعقد کی گئی جہاں ترنگا لہرانے کے بعد مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
کاروان ساہو میں یوم آزادی تقریب، رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے ترنگا لہرایا
جامعہ راحت عالم للبنات اور جامعہ مکارم الاخلاق عنبر پیٹ میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام

بالخصوص مسلم رہنماؤں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ہمیں آزادی دلانے والے شہیدوں کو خراج پیش کیا گیا۔

احمد نگر ڈیویژن کے کارپوریٹر سرفراز صدیقی نے قومی پرچم کشائی انجام دی۔ اس موقع پرمولانا محمد فیاض، مولانا قاری توقیر، منو بھائی قاضی صاحب، محمد ریاض، محمد مقصود قادری، محمد معراج، محمد جمال، محمد حبیب احمد، محمد عارف، محمد اکبر، ناگیندر، ایم پروین کمار، شیوا سائی رام، سنیل پرساد، محمد اعظم، محمد امجد خان، شنکر، سید نور الدین، محمد محمود علی کو آپشن ممبر انجینئر، محمد مسعود علی صدر ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔

محمد جاوید علی یوتھ پریسیڈنٹ ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن نے تمام کا خیرمقدم کیا اور اسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے اسوسی ایشن یوم آزادی اور یوم جمہوریہ تقاریب کا پابندی کے ساتھ اہتمام کرتے آرہی ہے تاکہ نئی نسل کو ہمارے آباء و اجداد کی قربانیوں سے واقف کرایا جاسکے جو انہوں نے اس ملک کی آزادی، تعمیر نو اور جمہوریت کی بقاء کے لئے دی تھیں۔

مولانا محمد فیاض اور مولانا توقیر نے کہا کہ برادران وطن کے ساتھ مسلمانوں نے اس ملک کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کی وجہ سے یہ ملک غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہوا۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم رہنماؤں نے ملک کی آزادی میں جو کردار ادا کیا اس سے نئی نسل کو واقف کرایا جاسکے۔ جناب محمد مسعود علی کے شکریہ پر تقریب اختتام کو پہنچی۔ بعدازاں تقریب کے شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

a3w
a3w