دیگر ممالک

قیامت سے محفوظ رہنے یوگانڈا کے ہزاروں عیسائیوں کی ایتھوپیا ہجرت

مشرقی افریقہ کے ملک یوگانڈا میں یسوع مسیح کے حواری نامی کلیسا سے منسلک ہزاروں عیسائی قیامت کے ڈر سے ایتھوپیا منتقل ہوچکے ہیں۔

عدیس ابابا: یوگانڈا میں ’’یسوع مسیح کے حواری‘‘ نامی کلیسا سے منسلک ہزاروں عیسائی ’’قیامت‘‘ کے ڈر سے ایتھوپیا ہجرت کر گئے ہیں۔

مشرقی افریقہ کے ملک یوگانڈا میں یسوع مسیح کے حواری نامی کلیسا سے منسلک ہزاروں عیسائی قیامت کے ڈر سے ایتھوپیا منتقل ہوچکے ہیں۔

پولیس ترجمان آسکر اوگیکا کے مطابق یوگانڈا کے مشرقی گاؤں ’اوبولولم‘ کے رہائشی سینکڑوں عیسائی، اس خوف سے کہ قیامت شروع ہو جائے گی اور ان کے علاقے کو بھی متاثر کرے گی، ایتھوپیا کی طرف ہجرت کر گئے ہیں۔

اوگیکا کے مطابق مہاجرین کے مذہبی رہنماؤں کا عقیدہ ہے کہ قیامت کے بعد ایتھوپیا سے زندگی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ان مذہبی پیشواوں نے ایتھوپیا آنے سے قبل اپنا تمام مال و متاع فروخت کردیا اور قیامت کے دوران ایتھوپیا کے واحد محفوظ جگہ ہونے کے یقین کے ساتھ اس ملک میں آ گئے ہیں۔

اوگیکا نے کہا ہے کہ ہم نے موضوع کی تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔

واضح رہے کہ یوگانڈا میں غلط معلومات کے ساتھ لوگوں کی رہنمائی کرنے والے بعض مذاہب متعدد انسانوں کی موت کا سبب بنتے رہتے ہیں۔