کھیل

حیدرآبادمیں ہند۔بنگلہ دیش تیسراٹی 20میچ۔ آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر جگن موہن راؤ نے کہا کہ ہند۔ بنگلہ دیش کے درمیان اپل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 میچ گاکے ٹکٹس کی ہفتہ سے فروخت کا آغاز ہوگیا۔

حیدرآباد (یو این آئی) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر جگن موہن راؤ نے کہا کہ ہند۔ بنگلہ دیش کے درمیان اپل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 میچ گاکے ٹکٹس کی ہفتہ سے فروخت کا آغاز ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
کانپور ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا

انہوں نے کہا کہ ٹکٹس مکمل طورپر آن لائن فروخت کئے جارہے ہیں اور کوئی بھی ٹکٹ آف لائن کاؤنٹرس پر فروخت نہیں کیاجائے گا۔ ٹکٹ کی قیمت 750 روپے سے شروع ہوتی ہے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 15000 روپے تک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن بکنگ کیے گئے ٹکٹوں کو 8 سے 12 تاریخ تک جمخانہ اسٹیڈیم، سکندرآباد سے ریڈیم کیا جا سکتاہے۔ آن لائن بک کیے گئے ٹکٹوں کو ذاتی طور پر حاصل یا تبدیل کرنے کی سہولت جمخانہ اسٹیڈیم میں فراہم کی گئی ہے۔

آن لائن ٹکٹ خریدنے کے بعد شائقین کو سکندرآباد میں جمخانہ اسٹیڈیم پر جا کر اپنے آن لائن بکنگ کی تصدیق کا پرنٹ آؤٹ اور ایک درست شناختی کارڈ دکھا کر فزیکل ٹکٹ حاصل کرنا ہوگا۔

اس عمل سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ جس شخص نے ٹکٹ بک کیا ہے، اسے ایونٹ میں داخلے کیلئے اصل کاغذی ٹکٹ مل جائیں۔صبح 11 بجے سے شام 7بجے تک، آن لائن بک کیے گئے ٹکٹوں کا پرنٹ آؤٹ اور حکومت سے منظور شدہ کوئی بھی شناختی کارڈ دکھا کر فزیکل ٹکٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔