کھیل

ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا

جمیما روڈریگس نے کیریر کا سب سے بہترین مظاہرہ86 رن بنانے کے بعداپنی جزوقتی اسپن بولنگ کے ذریعہ چار وکٹس لئے۔جس سے سیریز مساوی کرنے کیلئے 108 رن سے ہندوستان نے دوسرے ویمنس اوڈی آئی میں بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔

میرپور: جمیما روڈریگس نے کیریر کا سب سے بہترین مظاہرہ86 رن بنانے کے بعداپنی جزوقتی اسپن بولنگ کے ذریعہ چار وکٹس لئے۔جس سے سیریز مساوی کرنے کیلئے 108 رن سے ہندوستان نے دوسرے ویمنس اوڈی آئی میں بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
شیخ حسینہ کا دورہ ہند متوقع

کپتان ہرمنپریت کور(52) اورجمیما 78گیندوں میں (86 رن) بنائے اورانہوں نے چوتھی وکٹ کیلئے73 رنوں کی شراکت داری کی۔جس سے ہندوستان8وکٹ پر228رن بناسکا۔ بیاٹنگ میں اچھی کوشش کے بعد بہتری آئی جبکہ پہلے اوڈی آئی میں صدمہ انگیزشکست اٹھانی پڑی تھی۔

بنگلہ دیش نے خراب شروعات کی۔ جس کے بعد 68 رنوں کی شراکت داری ریتومونی اورفرغانہ حق کے درمیان ہوئی جس سے ہندوستان کے خلاف شاذونادرکامیابی کے امکانات پیداہوگئے تاہم دونوں ہی جلدی جلدی آوٹ ہوگئے اوراسکور106/3ہوگیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم35.1اوور میں 120پرآل آوٹ ہوگئی۔ جمیما کے اعدادو شمارقابل قدر رہے۔ انہیں 3.1اوورس میں 3 رن دے کر4 وکٹ حاصل کئے جبکہ لگ اسپنردیویکاویدیاکوتین وکٹس ملے۔بنگلہ دیش کے دو سیٹ بیاٹرس ریتو اورفرغانہ دونوں ہی کودیویکا اورجمیمانے علی الترتیب آوٹ کیا۔ پیسر میگھناسنگھ اپنا پہلا اوڈی آئی جوستمبرکے بعد سے کھیل رہی ہیں اوپنرمرشداخاتون کو12 رن پر آوٹ کیا۔

تیسرااورآخری اوڈی آئی ہفتہ کویہاں کھیلاجائے گا۔ پہلے بیاٹنگ کرناہمارے لئے اچھاموقع رہا اورایک عمدہ اسکور ہم نے کھڑا کردیا۔ہرمنپریت جو37ویں اوورمیں بائیں ہاتھ میں درد محسوس کرنے کے بعد ریٹائرہرٹ ہوگئی۔

ہم بے جان پچس پر بیاٹنگ کررہے ہیں اورایک طویل عرصہ کے بعد اوڈی آئی کھیلا ہے اور خودکوتیزی کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کرسکے اورہم اس ٹرائیک پر خودہم آہنگ کرسکے۔

سمرتی مندھنانے ٹیم کی کپتانی کی۔ جب بنگلہ دیش بیاٹنگ کررہاتھا۔ قبل ازیں 22 سالہ جمیما نے اپنے فارم میں واپسی کی اورہندوستان کوایک اچھے اسکورکی طرف پہونچایاجو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاگیا۔ جمیمانے 9چوکے لگائے اور ہرمنپریت نے بھی اپنے 50 رن مکمل کئے۔ اس نے88گیندوں میں تین چوکے لگائے۔

a3w
a3w