مشرق وسطیٰ
ہندوستانیوں کو ایران کا غیرضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ
ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن اپنے شہریوں کو ٹراویل اڈوائزری جاری کی کہ وہ ایران کے غیرضروری سفر سے بچیں کیونکہ خطہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
نئی دہلی(آئی اے این ایس) ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن اپنے شہریوں کو ٹراویل اڈوائزری جاری کی کہ وہ ایران کے غیرضروری سفر سے بچیں کیونکہ خطہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
وزارت ِ خارجہ نے اپنی ٹراویل اڈوائزری میں کہا کہ ہم نے خطہ کی سیکوریٹی صورتِ حال پر گہری نظر رکھی ہے۔ ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کا غیرضروری سفر نہ کریں۔
اسی کے ساتھ ایران میں فی الحال مقیم ہندوستانیوں سے کہاگیا ہے کہ وہ تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ سے رابطہ میں رہیں۔
منگل کی رات ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 مزائل داغے تھے جس کے بعد یہ ٹراویل اڈوائزری جاری ہوئی۔