حیدرآباد

تلنگانہ میں 2020 کے بعدکئی صنعتیں بندہوگئیں

ملک میں کووڈوباء کے دوران مختلف وجوہات کی وجہ سے صرف ریاست تلنگانہ میں 146صنعتیں مسدودہوگئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ملک بھر میں 10,067 ایم ایس ایم ای صنعتیں بندہوگئیں۔

حیدرآباد: دوسال کے دوران تلنگانہ میں 146 ایم ایس ایم ایزبندکردیئے گئے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی 2020 کے بعد سے تلنگانہ میں 146 چھوٹی اور متوسط صنعتیں بند ہوگئیں۔اپریل 2021 تا مارچ 2022 کے عرصہ کے دوران سب سے زیادہ 128 صنعتیں بندہوگئیں۔

جاریہ سال اپریل سے 20 جولائی تک تلنگانہ میں 16ایم ایس ایم ای صنعتیں مسدودہوگئیں۔ادپم رجسٹریشن پورٹل سے حاصل کردہ اعداد وشمارکے مطابق تلنگانہ میں 3,09,125 ایم ایس ایم ای رجسٹرڈہے۔

ملک میں کووڈوباء کے دوران مختلف وجوہات کی وجہ سے صرف ریاست تلنگانہ میں 146صنعتیں مسدودہوگئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران ملک بھر میں 10,067 ایم ایس ایم ای صنعتیں بندہوگئیں۔