دہلی

ہندوستان میں 2050 تک معمر افراد کی آبادی دوگنی ہوجانے کا امکان: یو این ایف پی اے

ہندوستان میں معمر افراد کی آبادی 2050 تک دوگنی ہوجانے کا امکان ہے۔ یواین ایف پی اے انڈیا کے صدر اینڈری ووجنار نے یہ بات بتائی اور شعبہ صحت، امکنہ اور پینشن میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا خاص طور پر اُن بزرگ خواتین کے لئے جنہیں تنہا رہنا پڑے گا اور غربت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئی دہلی: ہندوستان میں معمر افراد کی آبادی 2050 تک دوگنی ہوجانے کا امکان ہے۔ یواین ایف پی اے انڈیا کے صدر اینڈری ووجنار نے یہ بات بتائی اور شعبہ صحت، امکنہ اور پینشن میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا خاص طور پر اُن بزرگ خواتین کے لئے جنہیں تنہا رہنا پڑے گا اور غربت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی یوم آبادی کے چند دن بعد پی ٹی آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں یو این ایف پی اے کے ہندوستان میں مقیم نمائندہ نے آبادی کے کلیدی رجحانات کو اجاگر کیا جنہیں پائیدار ترقی میں تیزی لانے کے لئے ہندوستان ترجیح دے رہا ہے۔

ان رجحانات میں نوجوان آبادی، معمرآبادی، شہریانہ، نقل وطن وغیرہ شامل ہیں اور ہر رجحان اس ملک کے لئے منفرد چالینجس اور مواقع پیش کرتا ہے۔

ووجنار نے کہا کہ 2050 تک 60سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی آبادی دوگنی ہوکر 346 ملین تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

لہٰذا شعبہ صحت، امکنہ اور پینشن اسکیمات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر ان بوڑھی خواتین کے لئے جنہیں تنہا رہنا پڑے گا اور غربت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

a3w
a3w